Islamic quotes images free download

 
islamic quotes images free download

 آپ ﷺ نے فرمایا:

                                 تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور اسے (دوسروں کو ) سکھایا۔

تشریح:

             قرآن حکیم کلام الٰہی ہے جس کا موضوع انسان ہے۔ یہ کتاب محض نماز اور روزے کی تعلیمات پر مشتمل نہیں ہیں بلکہ انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں خواہ وہ دنیاوی ہوں یا اخروی، معاشی ہوں دنیا معاشرتی ،سیاسی ہوں یا سائنسی سب کے بارے میں تا ابد رہنمائی رکھتی ہے۔ ہم آخرت میں بھی اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک ہم اپنی دنیاوی زندگی کو قرآنی تعلیمات کے سانچے میں نہیں ڈھال لیتے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم قرآن مجید پڑھیں ، سمجھیں اور عملی زندگی میں اس کی پیروی کریں نیز دوسروں کو اس کا پیغام پہنچائیں اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔

0 Comments