آپ صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کا احترام نہ کرے۔
تشریح:
انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے اللہ کی صفات کا مظہر ہونا چاہیے۔ اس بنا پر انسان سے یہ توقع کی گئی ہے کہ وہ اپنے اندر اپنے خالق کی صفات پیدا کرے اور اپنے افعال سے ان کا اظہار بھی کرے ۔ مثلا اللہ کی صفت ہے کہ وہ عادل ہے اس لیے انسان عدل کرے ، اللہ تعالیٰ درگزر کرتا ہے۔ انسان کو بھی چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کی غلطیوں سے در گزر کرے۔ رحم کرنا اللہ تعالیٰ کی سب سے غالب صفت ہے۔ نبی کریم صلی علیہ والہ وسلم کی اس حدیث میں خاص طور پر اس صفتِ رحمت پر زور دیا گیا ہے۔ رحم کے زیادہ حق دار ہمیشہ چھوٹے ہوا کرتے ہیں اور بلعموم بڑے عزت وتکریم کے حق دار ہو تے ہیں اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اتنی تاکید کے ساتھ ارشاد فرمایا ہے کہ جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور بڑوں کی عزت نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں یعنی وہ میرا سایہ شفقت سے محروم رہے گا ۔ بچوں کو مناسب تعلیم و تربیت سے محروم رکھنا انھیں شفقت سے محروم کرنا ہے۔ ظلم یہ ہے کہ ان کی تعلیم وتربیت کے بجائے انھیں چھوٹی سی عمر میں جسمانی مشقت کے کاموں میں لگا دیا جاتا ہے۔ اس لیے ہم اگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وعید سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم بچوں کی مناسب تعلیم اور ضروری تربیت کا فرض پورا کریں ۔
Other Post Link
Islamic Quotes
Islamic Images For WhatsApp In Urdu
Islamic Quotes In Urdu For WhatsApp 2020
Islamic Quotes Images Free Download For WhatsApp
FORE SHARE OUR WEBSITE AND FOLLOW

0 Comments
Please do not type the wrong comment.